نصیحت نمبر7 : درہم ود ینارکے غلام
اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’اے ابن آدم!اے درہم و دینارکے غلام! میں نے یہ دونوں اس لئے بنائے ہیں تاکہ ان کے ذریعے تم میرارزق کھاؤ، میرے (عطا کردہ) کپڑے پہنواورمیری عظمت وبڑائی کااظہارکرولیکن تم نے میری کتاب لے کر پیٹھ پیچھے ڈال دی اوردرہم ودینارسروں پررکھ لئے ۔ تم نے اپنے گھروں کو توآبادکیالیکن میرے گھروں (یعنی مساجد) کوویران کردیا ۔ تم نہ تونیک ہواورنہ ہی شریف بلکہ تم دُنیا کے غلام ہو ۔ تم جیسے لوگوں کی مثال گچ کی(یعنی لیپی ) ہوئی قبروں کی طرح ہے کہ جن کا ظاہر تو دلکش ہوتاہے مگرباطن(یعنی اندرونی حصہ)بدترہوتا ہے، یونہی تم(ظاہراًتو)لوگوں کی اصلاح کرتے ہو، اپنی میٹھی زبان اوراچھے کاموں سے ان سے محبت کرتے ہو لیکن (باطناً) اپنے سخت دلوں ، بُری حالتوں کی وجہ سے ان سے دورہو ۔
اے ابن آدم !اپنے عمل میں اِخلاص پیدا کرکے مجھ سے سوال کرمیں تجھے مانگنے والوں کی طلب سے کہیں زیادہ عطاکروں گا ۔ ‘‘
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭
نصیحت نمبر8 : تکلیف اٹھائے بغیرمقام نہیں ملتا
مقام ومرتبہ حاصل نہیں کرسکتے ۔ تمہارے لئے میری اطاعت پر صبر کرنامیری نافرمانی پر جرأت کرنے سے کہیں زیادہ آسان ہے ۔ مجھ سے معذرت کرنے کی بنسبت گناہ کو ترک کردیناتمہارے لئے نارِدوزخ سے، زیادہ آسان ہے ۔ دُنیا کاعذاب، آخرت کے عذاب سے تمہارے لئے کہیں زیادہ آسان ہے ۔
اے ابن آدم!تم سب گمراہ ہو سوائے اس کے جسے میں نے ہدایت دی ۔ تم سب بھٹکے ہوئے ہو سوائے اس کے جسے میں نے محفوظ کرلیا ۔ تم میری بارگاہ میں توبہ کرومیں تم پررحم کروں گا ۔ ہرمخفی شئے کوجاننے والے (یعنی ربّ تعالیٰ)کے سامنے پوشیدہ گناہوں پر ڈٹے نہ رہو ۔
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭
0 Comments