تباہی وبربادی کے اسباب, ہرچیزفانی ہے

 نصیحت نمبر13 : تباہی وبربادی کے اسباب

اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’ اے ابن آدم!کتنے چراغ ایسے ہیں  جنہیں  خواہش نفس نے بجھادیا؟
٭…کتنے عبادت گزار ایسے ہیں  جنہیں  خود پسندی نے ہلاک کردیا؟
٭…کتنے مالدار ایسے ہیں  جنہیں  مالداری نے تباہ کردیا؟
٭…کتنے محتاج ایسے ہیں  جنہیں  محتاجی نے برباد کردیا؟
٭…کتنے تندرست ایسے ہیں  جنہیں  تَنْدرُستی نے بگاڑدیا؟
٭… کتنے عالم ایسے ہیں  جنہیں  (غیرنافع )علم نے ہلاک کردیا؟
٭… کتنے جاہل ایسے ہیں  جنہیں  جہالت نے تباہ و برباد کردیا؟


لہٰذااگر رکو ع کرنے والے عمر رسیدہ، گڑ گڑانے والے نوجوان، دودھ پیتے بچے اورچرنے والے جانورنہ ہوتے تومیں  تم پرآسمان کو لوہا، زمین کوہموارمیدان اور مٹی کو راکھ بنادیتااورآسمان سے بارش کاایک قطرہ نہ اُتارتا، زمین سے ایک دانہ نہ اُگاتابلکہ تم پرسخت عذاب نازل کردیتا ۔ ‘‘

 نصیحت نمبر14 :    ہرچیزفانی ہے

اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’ اے ابن آدم!تم جس قدرمیرے محتاج ہو اتناہی مجھ سے سوال کرو، آگ(یعنی عذاب)برداشت کرنے کے برابرمیری نافرمانی کرو اور اپنی ڈھیل دی ہوئی موت، موجودہ رزق اورپوشیدہ گناہوں  سے دھوکانہ کھاؤ ۔ (یادرکھو !)
-كُلُّ شَیْءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَهٗؕ-لَهُ الْحُكْمُ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠(۸۸) (پ۲۰، القصص : ۸۸)
ترجمۂ کنزالایمان : ہر چیز فانی ہے سوا اس کی ذات کے اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف پھر جاؤ گے ۔ 
كُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍۚۖ(۲۶) وَّ یَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِۚ(۲۷) (پ۲۷، الرحمٰن : ۲۶، ۲۷)

Post a Comment

0 Comments