نصیحت نمبر3 : تارکِ غیبت کے لئے محبت الٰہی
اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے :’’اے ابن آدم!قناعت اختیارکر مستغنی ہو جائے گا ۔ حسدچھوڑدے استراحت پاجائے گا ۔ حرام سے بچ دین میں مخلص ہو جائے گا ۔
٭…جس نے غیبت کوترک کردیااس کے لئے میری محبت ظاہر ہوگئی ۔
٭…جس نے لوگوں سے کنارہ کشی اختیارکی وہ لوگوں سے محفوظ ہوگیا ۔
٭…جس کی گفتگوحسبِ ضرورت ہو اس کی عقل کامل ہوگئی ۔
٭…جس نے کم پرقناعت کی اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ پر بھروسہ کیا ۔
اے ابن آدم!توجو جانتا ہے اس پرتوعمل کرتا نہیں تومزیدکی طلب کیوں کرتا ہے؟
اے ابن آدم!تودُنیامیں ایسے مصروف ہے گویا تو نے مرنا ہی نہیں اورمال ایسے جمع کررہاہے گویاتو(دُنیامیں )ہمیشہ رہے گا ۔
اے دُنیا!اپنے حریص کومحروم کردے، اپنے تارک(یعنی چھوڑنے والے)کو تلاش کر اور دیکھنے والوں کی نگاہ میں شیریں ہوجا ۔ ‘‘
0 Comments